ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 1.03 فیصد اضافے کے ساتھ مہنگائی بڑھنے کی شرح میں بھی 1.29 فیصد اضافہ ریکارڈ

ہفتہ 17 مئی 2025 18:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 1.03 فیصد اضافے کے ساتھ مہنگائی بڑھنے کی شرح میں بھی 1.29 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے، ایک ہفتے میں 18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 12 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں زندہ مرغی فی کلو 69 روپے تک مہنگی ہوگئی، زندہ مرغی 434 روپے بڑھ کر 503 روپے تک پہنچ گئی، اسی طرح فی درجن انڈے 22 روپے تک مہنگے ہوئے۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ چینی کی فی کلو قیمت میں بھی چار روپے تک اضافہ ہوا، اس کے علاوہ گڑ، مٹن، آٹا، دال مسور، دال مونگ، دال ماش اور تازہ دودھ مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 2 روپے تک کمی ہوئی، جبکہ لہسن فی کلو 13 روپے اور پیاز 1 روپے تک سستا ہوا، اس کے علاوہ آلو، چاول اور گھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :