سعودی عرب،عازمین حج کے لیے اردو سمیت متعدد زبانوں میں ہیلتھ کٹ متعارف

ہفتہ 17 مئی 2025 22:46

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)سعودی عرب کی وزارت صحت نے عازمین حج کو طبی آگاہی فراہم کرنے کے لیے اردو سمیت متعدد زبانوں میں ہیلتھ کٹ متعارف کرا دی ۔ عرب ٹی وی کے مطابق ہیلتھ کٹ میں موسمی حالات کے پیش نذر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے طریقوں سے آگاہ کیا گیا ہے۔وزارت صحت کی جاری صحت کٹ میں حج سیزن کے دوران عازمین کو گرمی سے بچائو کے لیے خصوصی طور پراحتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کہا گیا ہے کہ عازمین خاص طورپر ایام حج میں براہ راست دھوپ سے بچیں، خیموں سے باہر نکلتے وقت چھتری کا استعمال لازمی کریں ، جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دیں جس کے لیے پانی کا استعمال مناسب مقدار میں کریں۔صحت کٹ متعدد زبانوں میں تیار کی گئی ہے جن میں عربی، اردو، انگلش، فرانسیسی، فارسی، انڈونیشی، ترکی اور ملاوی شامل ہیں۔کٹ کا مقصد مختلف ممالک سے آنے والے عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ موسم کے حوالے سے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اپنے سفرِ حج کو محفوظ بنائیں۔