صدر سلطان محمود کاسابق ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری مظہر کے بیٹے طارق عزیز کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت

ہفتہ 17 مئی 2025 22:50

سہنسہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سابق ڈپٹی اپوزیشن لیڈر و سابق ممبر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری مظہر (مرحوم) اورصوبیدار ریٹائرڈ عزیر (مرحوم) کے بیٹے طارق عزیز (مرحوم) کی وفات پر اُن کی رہائش گاہوں پر لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ وارفع مقام عطا فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔

متعلقہ عنوان :