Aرحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں میں گھریلوناچاقی‘جھگڑوں‘ بیروزگاری اورمالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ 24گھنٹوں کے دوران تین افراد نے زہریلی گولیاں کھاکرخودکشی کرلی

8خواتین سمیت14افراد کا اقدام خودکشی‘ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘ متعدد کی حالت تشویشناک

ہفتہ 17 مئی 2025 20:20

]رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2025ء)رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں میں گھریلوناچاقی‘جھگڑوں‘ بیروزگاری اورمالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ 24گھنٹوں کے دوران تین افراد نے زہریلی گولیاں کھاکرخودکشی کرلی‘ 8خواتین سمیت14افراد کا اقدام خودکشی‘ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘ متعدد کی حالت تشویشناک‘ تفصیل کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں سے گھریلوناچاقی‘ جھگڑوں‘بیروزگاری‘ مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ خانپورکی رہائشی15سالہ ہنزہ‘کوٹسمابہ کے رہائشی23سالہ حسن جمیل اورلیاقت پورکے رہائشی38سالہ عامرکواقدام خودکشی کرنے پرطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں یہ تینوں متاثرہ طبی امداد کے باوجود جانبرنہ ہوپائے اورجسم میں زہرپھیل جانے کے نتیجہ میں دم توڑگئے اسی طرح8خواتین سمیت14افراد جن میں خانپورکی رہائشی19سالہ مسکان‘ قیصرچوہان کی رہائشی25سالہ اسماء‘ اڈاخانپورکے رہائشی17سالہ ولی محمد‘ لاہور کی رہائشی35سالہ رمشائ بی بی‘ ترنڈہ سوائے خان کے رہائشی18سالہ شکیل‘ م?مبارک کے رہائشی21سالہ مظہر حسین‘ چوک بہادرپورکے رہائشی36میرحوت‘ میرپورماتھیلوسندھ کے رہائشی28 سالہ اعجاز‘ خانپورکے رہائشی22سالہ خرم‘ کوٹسمابہ کے رہائشی25سالہ حسنین‘ پل سنی کی رہائشی31سالہ گڈی مائی‘ کوٹسمابہ کی رہائشی45سالہ شمیم بی بی‘ سونمیانی کی رہائشی24سالہ نورین ‘لعل گڑھ کی رہائشی30سالہ نادیہ‘ گڑھی اختیارخان کی رہائشی16 سالہ اقرائ کواقدام خودکشی کرنے پرورثائ نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاجہاں طبی امداد کے باوجود متعدد متاثرہ افراد کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :