ڈی جی ایل ڈی اے کا چیف انجینئر ٹیپا کے ہمراہ رائیونڈ روڈ و جان محمد روڈ کا دورہ،کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

ہفتہ 17 مئی 2025 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گزشتہ روز رائیونڈ روڈ اور جان محمد روڈ کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جان محمد روڈ پر ترقیاتی کاموں کی سست روی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کنٹریکٹر کو کام کی رفتارتیز کرنے کی ہدایت کی۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے جان محمد روڈ کے چوک کی جیومیٹری ٹیپا کی مدد سے بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ٹھوکر تا اڈا پلاٹ، رائیونڈ روڈ کے مختلف پوائنٹس پر مرمت و بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ٹیپا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رائیونڈ روڈ سے تجاوزات ختم، بورڈز، شیڈز تھڑے ختم کرکے سڑک کو ٹریفک کے لیے بہتر بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی ایل ڈی اے نے رائیونڈ روڈ کے مختلف پوائنٹس پر سگنلز کی اپ گریڈیشن کا بھی جائزہ لیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔رائیونڈ روڈ پر چار اہم چوک پر سگنلز کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے۔قزلباش جوک، شیر شاہ کالونی، بھبتیاں چوک اور ایل ڈی اے ایونیو ون چوک پر سگنلز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔سگنلز کی اپ گریڈیشن کا کام آخری مراحل میں ہے، جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے سگنلز کی اپ گریڈیشن کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :