کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ،ڈکیت گینگ کے 3کارندےگرفتار

ہفتہ 17 مئی 2025 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) تھانہ گلشن معمار پولیس نے ڈکیتی اوررابری میں ملوث ڈکیت گینگ کے 3کارندوں کو مبینہ پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کرکےان کے قبضے سے 2 پسٹلز بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز، نقدی اور 2 موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں شہریار ولد ساجد، عادل ولد عبدالستار اور محمد آصف ولد خیر غلام شامل ہیں۔پولیس نے موٹرسائیکلز پر سوار 4 ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی،پولیس نےحکمت عملی سے جوابی کارروائی کرتے ہوئے3 ملزمان کو گرفتار کرلیاجبکہ ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نےملزمان کےخلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔