پنجاب اسمبلی کا اجلاس ( آج) دوپہر دو بجے شروع ہوگا

پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی سالانہ کارکردگی رپورٹس ایوان میں پیش کی جائینگی

اتوار 18 مئی 2025 10:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء)پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ( پیر) دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں محکمہ خزانہ سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میںاراکین اسمبلی شوکت راجہ کی مواصلات و تعمیرات ،امجد علی جاوید اور رائو کاشف رحیم خان کی ہائوسنگ ، اربن ڈویلپمنٹ ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ،احمد خان کی داخلہ،ندیم صادق ڈوگر کی کھیل و امور نوجوانان اور اسد زمان کی صحت اور آبادی کے حوالے سے تحاریک التوائے کار بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

’’ این این آئی ‘‘ کے مطابق اجلاس میں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی سال 2013-14،2018-19،2020-21،2022اور2023کی سالانہ کارکردگی رپورٹس بھی ایوان میں پیش کی جائیں گی ۔