میکسیکو کا بحری جہاز نیویارک کے بروکلین پل سے ٹکرا گیا،20افرادزخمی

اتوار 18 مئی 2025 12:55

میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء)میکسیکو کی بحریہ کا تربیتی جہاز نیویارک کے بروکلین پل سے ٹکرا گیا، حادثے میں 20 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ایک بیان میں میکسیکو بحریہ کا کہناتھا کہ جہاز کا اوپر کا حصہ بروکلین برج سے ٹکرایا، تربیتی جہاز برج سے ٹکرانے کے بعد اپنا سفر جاری نہیں رکھ سکا۔میکسیکو بحریہ اور مقامی حکام صورتِ حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :