نیلم ، رینج آفیسر بانڈی ملک طاہر حمید کا بااثر شخصیت کے خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ

�کھ سے زائد مالیت کی دیودار کی قیمتی لکڑ سے تیار شدہ 70 سے زائد سلیپر اور چالیاں ضبط کر لی گئیں

اتوار 18 مئی 2025 14:40

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء) سیکرٹری جنگلات سردار انصر یعقوب، ناظم اعلیٰ جنگلات پرنسپل ملک اسد محمود کی خصوصی ہدایت اور مہتمم جنگلات کیرن فاریسٹ ڈویژن سردار اکرم مغل کی زیر نگرانی رینج آفیسر بانڈی کی بڑی کارروائی، سمگلنگ کے لئے تیار کیے گئے لاکھوں روپے مالیت کے سلیپر اور چالیاں ضبط، محکمہ جنگلات کیرن فاریسٹ ڈویژن کی بانڈی رینج اشکوٹ کے مقام پر رینج آفیسر بانڈی ملک طاہر حمید کا بااثر شخصیت کے خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ، 15لاکھ سے زائد مالیت کی دیودار کی قیمتی لکڑ سے تیار شدہ 70 سے زائد سلیپر اور چالیاں ضبط کر لی گئیں، ضبط شدہ لکڑی کو محکمہ جنگلات کے سیل ڈپو بانڈی منتقل کر دی گئی، کمرشل ریٹ کے مطابق ضبط کی گئی لکڑ کی قیمت 15 لاکھ سے زائد مالیت کی بتائی جا رہی ہے، عوامی حلقوں نے ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی کو سراہتے ہوئے ماحول دشمن عوامل کو بے نقاب کرنے کے اقدامات کو قابل ستائش قرار دیا ہے، یاد رہے کہ رینج آفیسر بانڈی ملک طاہر حمید نے گزشتہ 9 ماہ کے دوران اڑھائی کروڑ مالیت کے جنگلی تھوم جب کہ 4کروڑ روپے سے زائد مالیت کی لکڑ سمگل ہونے سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا جس سے ریاستی خزانے کو بڑے نقصان سے بچایاگیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء رینج آفیسر بانڈی کا کہنا تھا کہ قیمتی جنگلات کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ، انہیں کیفر کردار تک پہنچا کر آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے ۔ جس کیلئے محکمہ جنگلات کا عملہ دن رات کوشاں ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سمگلروں کی جانب سے کسی بھی قسم کی کارروائی کی فوری اطلاع محکمہ جنگلات کے عملہ کو دیںتاکہ بروقت کارروائی عمل میںلا کر انہیں بے نقاب کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :