ایران اور آذر بائیجان میں مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کردیا گیا

پیر 19 مئی 2025 09:10

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) ایران اور آذر بائیجان کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ العربیہ کے مطابق دونوں ملکوں کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ایرانی صدر کے پڑسی ملک آذربائیجان کے دورے کے بعد ہوا ہے۔ان مشترکہ فوجی مشقوں میں ایران کی پاسداران انقلاب اور آذربائیجان کے دستے شامل ہیں۔ نیز ان فوجی مشقوں کو 'آراز 2025' کا نام دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آذر بائیجان و ایران کی یہ فوجی مشقیں 21 مئی تک جاری رہیں گی۔اس سے قبل یہ مشقیں ستمبر 2023 میں کاراباخ کے علاقوں میں کی جارہی تھی جو آرمانییا کے ساتھ متنازع تھے ۔تاہم اب آذربائیجان نے ان علاقوں کو واپس اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔پاسداران انقلاب کی زمینی افواج کے بریگیڈیئر جنرل ولی مدنی نے کہا کہ یہ مشقیں سرحدی علاقوں کی سیکورٹی کو بڑھانے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔