مغربی ممالک کے ساتھ اعتماد کا تعلق بحال کرنے کو تیار ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

پیر 19 مئی 2025 10:20

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) ایران نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کے ساتھ نئے سرے سے اعتماد بحال کرنے کو تیار ہیں تاکہ باہمی تعلقات میں بہتری اور تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے گزشتہ روز بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایران تیار ہے تاہم اسی طرح کی سوچ و خواہش کے اظہار کی توقع یورپی ممالک سے بھی کرتے ہیں تاکہ دو طرفہ تعلقات کے سلسلے میں ایک نئے باب کا آغاز ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یورپ اس طرح کی کوئی حقیقی خواہش رکھتا ہے تو اسے چاہیے کہ وہ اس راستے پر آجائے کیونکہ ایران کو اس راستے میں کسی مشکل کا سامنا نہیں ہے کہ وہ یورپ کے ساتھ اعتماد و تعلقات کو بحال کرے۔