سعودی عرب ‘ منشیات اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری کو سزائے موت

بدھ 16 جولائی 2025 20:49

سعودی عرب ‘ منشیات اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری کو سزائے موت
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2025ء)سعودی عرب میں ایک پاکستانی شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ کے اعلان کے مطابق اس پاکستانی شہری کو منشیات اسمگلنگ کے الزام میں سزائے موت دی گئی ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں سزائے موت ایک قانونی سزا ہے، سعودی عرب میں یہ سزا سر قلم کر کے دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز دہشت گردی اور وطن دشمنی پر سعودی شہری کو بھی سزائے موت دی گئی تھی۔سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق سعودی شہری علی بن علوی بن محمد العلوی نے متعدد دہشت گردانہ جرائم کا ارتکاب کیا۔مذکورہ شخص نے دہشت گرد تنظیم میں شمولیت اختیار کی جس کا مقصد سعودی عرب کے امن و امان کو نقصان پہنچانا اور دہشت گردی کی کارروائیوں کی حمایت کرنا تھا۔