اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے تمام ہسپتالوں کو غیر فعال بنا دیا

پیر 19 مئی 2025 13:33

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)غزہ میں حماس کی حکومت کے زیر انتظام کام کرنے والی وزارت صحت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے تمام ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولتوں کو روک دیا ہے۔ عملا شمالی غزہ کے سارے ہسپتال غیر فعال بنا دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی نے بتایاکہ وزارت صحت کے مطابق یہ ہسپتال اس حالت کو اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری طویل ترین ناکہ بندی کے باعث پہنچے ہیں کہ اسرائیلی فوج نے ہسپتال کے لیے ادویات سمیت ضرورت کی ہر چیز کی فراہمی بلاک کر رکھی ہے۔ علاوہ ازیں ان ہسپتالوں پر بمباری کے واقعات بھی اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔ اسرائیلی فوج کی اس ناکہ بندی کی وجہ سے انڈونیشیئن ہسپتال بھی بند ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :