قتل کیس میں مطلوب 3 اشتہاری یو اے ای سے گرفتار

پیر 19 مئی 2025 17:48

قتل کیس میں مطلوب 3 اشتہاری یو اے ای سے گرفتار
گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)انٹرپول اور ایف آئی اے گوجرانوالہ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان کو یو اے ای سے سیالکوٹ ایئرپورٹ منتقل کیا گیا جہاں سے ان کو متعلقہ اضلاع کی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم آفتاب تھانہ کینٹ گوجرانوالہ پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا، ملزم ارمان گورائیہ تھانہ علی پور گوجرانوالہ کو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ملزم امین ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کو اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔