معروف صحافی مرحوم آچر خاصخیلی کی خدمات کو خراجِ عقیدت

پیر 19 مئی 2025 19:45

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) نامور صحافی، محقق، ادیب اور آثارِ قدیمہ و تاریخی مقامات کی بحالی کے لیے سرگرم شخصیت مرحوم آچر خاصخیلی کی یاد میں ٹنڈو آدم میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا اہتمام سماجی رہنماؤں علی نواز تھیم، مولا بخش خاصخیلی اور علی رضا تھیم نے کیا۔ تقریب میں میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم کے چیئرمین غلام مرتضیٰ جونیجو، سندھی ادبی سنگت کے سیکرٹری اخلاق وریاہ، قومی عوامی تحریک کے زبیر ماکوڑانی، ایس یو پی سانگھڑ کے صدر کامریڈ محمد خان پنهور، عمران ھنگورو، سینئر صحافی وفا رضا بلوچ، عاشق حسین ساند، ریاض حسین سنجرانی، ممتاز تھیم، خالد خاصخیلی، گورنمنٹ نیو علی گڑھ پوسٹ گریجویٹ کالج کے پرنسپل پروفیسر یاد حسین شیخ، پروفیسر سکندر ملوکانی، پروفیسر مختیار ماکا، بھٹائی آرٹس کونسل کے صدر عبدالستار ساندسمیت متعدد سماجی، ادبی اور صحافتی شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آچر خاصخیلی کی صحافتی، تحقیقی اور ثقافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے تاریخی مقامات کی بحالی، علمی و ادبی کانفرنسوں، ثقافتی میلوں اور خواتین کے لیے علیحدہ کانفرنسز منعقد کر کے تاریخ رقم کی۔ ان کی جدوجہد انہیں ہمیشہ کے لیے تاریخ میں امر کر گئی ہے۔ اس موقع پر مرحوم کے بھائی غلام نبی خاصخیلی، نبی بخش خاصخیلی، سینئر صحافی واحد بخش چنہ، معشوق ساند، رمضان شیخ، ضیاء قریشی، حسنین ساند،سمیت دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور مرحوم کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :