
پنجاب لائبریریز فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس،داستان گوئی پراجیکٹ کے آغاز کا فیصلہ
بورڈ آف گورنرز کا 69واں اجلاس، کمیونٹی لائبریریز کی فعالیت کے لیے عملی اقدامات پر اتفاق
پیر 19 مئی 2025 20:55
(جاری ہے)
انہوں نے صوبے بھر میں قائم کمیونٹی لائبریریز کو فعال بنانے کے لیے تجاویز بھی پیش کیں، جن میں لائبریری عملے کی تربیت، کتابوں کی فراہمی، جدید سہولیات کی فراہمی، اور مقامی کمیونٹی کی شمولیت جیسے نکات شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ دیہی و نیم شہری علاقوں میں لائبریری کلچر کو پروان چڑھانے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ڈائریکٹر پنجاب لائبریریز فانڈیشن جناب عبد الرحمن آصف نے اجلاس کے دوران بورڈ کو ادارے کے انڈوئمنٹ فنڈ کی موجودہ حیثیت، اس کے استعمال کی شفاف حکمت عملی، اور مالیاتی ضوابط سے آگاہ کیا۔ انہوں نے لائبریریز کی کٹیگریز کا تفصیلی خاکہ پیش کیا اور ہر کٹیگری کے لیے مختص فنڈز کی تقسیم، ترجیحات اور اہداف سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔معروف شاعر اور ادبی شخصیت جناب عباس تابش، جو ادارہ ترقی ادب کی نمائندگی کر رہے تھے، نے نہ صرف داستان گوئی پراجیکٹ میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی بلکہ ادبِ اطفال کے فروغ کے لیے دیگر مشترکہ منصوبوں کی تجاویز بھی پیش کیں۔مزید برآں، پرائمری اسکولوں میں "لائبریری کارنرز" کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا، تاکہ کم عمر بچوں کو بچپن سے ہی مطالعے کی جانب راغب کیا جا سکے۔ یہ کارنرز رنگین، پرکشش اور عمر کے مطابق کتب پر مشتمل ہوں گے۔اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ ادارہ تعلیم و آگاہی، ادارہ ترقی ادب، اور اردو سائنس بورڈ کے ساتھ اشتراک عمل کے ذریعے مختلف تعلیمی، ادبی اور تربیتی سرگرمیاں ترتیب دی جائیں گی۔اجلاس میں جن معزز اراکین نے شرکت کی ان میں اطہر علی خان (سابق ڈی جی پی آر)، محترمہ کنول آمین (وائس چانسلر فیصل آباد ویمن یونیورسٹی)، شاھد حسین (سابق ایم ڈی پیپرا)، ڈاکٹر نوشین فاطمہ، محترمہ رخشندہ کوکب (ڈائریکٹر لائبریری یو سی پی)اور محترمہ بیلا جمیل (ادارہ تعلیم و آگاہی)شامل تھیں۔یہ اجلاس پنجاب میں علم و ادب کے فروغ کے حوالے سے ایک تازہ عزم، عملی منصوبہ بندی اور بین الادارہ جاتی تعاون کا مظہر تھا، جو مستقبل قریب میں نوجوان نسل کے لیے مثبت تبدیلیوں کا پیش خیمہ بنے گا۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.