گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر1 ایبٹ آباد کا 52 واں کانوووکیشن جولائی میں منعقد ہو گا

منگل 20 مئی 2025 15:05

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر1 ایبٹ آباد کا 52 واں کانوووکیشن جولائی میں منعقد ہو گا۔ طلباءو طالبات کانووکیشن میں ڈگری حصول کیلئے 14 جون تک اپنے متعلقہ ڈیپارٹنمنٹ میں اپلائی کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر1 ایبٹ آباد کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کانووکیشن میں اپلائی کرنے کیلئے اسٹ ڈگری فارم، بینک ڈگری فیس چالان، تصدیق شدہ دو پاسپورٹ سائز فوٹو، تصدیق شدہ ایک سٹوڈنٹس آئی ڈی کارڈ فوٹو کاپی، تصدیق شدہ ایک بی ایس ٹرانسپرٹ فوٹو کافی، تصدیق شدہ ایک بی ایس عارضی سرٹیفکیٹ فوٹو کاپی، تصدیق شدہ ایک میٹرک ڈی ایم سی/ ڈگری فوٹو کاپی، کانووکیشن رجسٹریشن فیس پر مشتمل مکمل ڈگری فارم 14 جون 2025ءتک اپنے متعلقہ ڈیپارٹنمنٹ میں جمع کروائیں، جن طلباءو طالبات نے اپنی ڈگری پہلے ہی وصول کر لی ہے وہ صرف 1500 روپے کانووکیشن رجسٹریشن فیس اور ڈگری کی فوٹو کاپی اور فولڈر اپنے متعلقہ ڈیپارٹنمنٹ میں جمع کروائیں۔

مزید معلومات کیلئے دفتر کنٹرولر امتحانات (بی ایس پروگرام) سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :