قانون شکن عناصرکی بیخ کنی کیلئے پولیس فورس کو جدید تربیت دی گئی ہے،سی سی پی او

منگل 20 مئی 2025 15:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) لاہور پولیس کی جانب سے شہر میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں کو 24/7 بہترین سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔سی سی پی او لاہور کےمطابق سال2025 میں اب تک5241سرچ آپریشنز کئے گئے ہیں۔ سرچ آپریشنز کے دوران1لاکھ 95ہزار سے زائد گھروں،82ہزار سے زائد کرایہ داروں اور6لاکھ23ہزار سے زائد اشخاص کو چیک کیا گیا ہے۔

منگل کو جاری بیان میں انہوں نے بتایا کہ دوران سرچ آپریشنز6لاکھ19ہزارسے زائد اشخاص کو تصدیق کے بعد کلیئر کر دیا گیا ۔قانون شکنی پر3340افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔دوران سرچ آپر یشنز کرایہ داری ایکٹ کے تحت382اشخاص کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ سرچ آپریشنز میں 859اشتہاری مجرمان گرفتار، قمار بازی کے166 مقدمات کا اندراج کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

منشیات کے628مقدمات درج جبکہ55/109ضابطہ فوجداری کے تحت60افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ دوران سر چ آپریشنز310ہوٹل،185ہاسٹلز،102بس اڈے اور10154دوکانیں بھی چیک کی گئی ہیں۔ سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کے نیٹ ورک کے ذریعے سڑکوں ِ، چوراہوں اور پبلک مقامات کی مسلسل نگرانی کی جار ہی ہے۔ قانون شکن عناصرکی بیخ کنی کیلئے پولیس فورس کو جدید تربیت دی گئی ہے۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر چیکنگ اور نگرانی کا عمل جاری ہے۔