غزہ، بے گھر افراد کے پناہ گاہ سکول پر اسرائیلی بم باری، 40 فلسطینی جاں بحق

ْغزہ شہر کے مشرقی اور شمالی علاقے جبالیا البلد پر بھی اسرائیلی فضائی حملے ہوئے،طبی ذرائع

منگل 20 مئی 2025 15:07

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں شمالی علاقے بیت لاہیا سے لے کر جنوب میں موراج کی راہ داری تک پھیلی ہوئی سرحدی پٹی پر بھاری توپ خانے اور جنگی کشتیوں کے ذریعے شدید گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ یہ بات عرب ٹی وی نے بتائی،طبی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں محض دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں تقریبا 40 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔

یہ حملے غزہ کے مختلف علاقوں میں کیے گئے، جن میں دیر البلح، النصیرات کیمپ اور شہر کے وسطی علاقے الدرج خاص طور پر شامل ہے۔

(جاری ہے)

غزہ شہر کے مشرقی اور شمالی علاقے جبالیا البلد پر بھی اسرائیلی فضائی حملے ہوئے۔ اسی طرح خان یونس کے مغرب میں واقع علاقے المواصی میں پناہ گزینوں کی خیمہ گاہ اور ایک ایندھن کے مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے مشرقی علاقوں، یعنی عبسان، بنی سہیلہ اور خزاع میں شدید گولہ باری کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر زمین ہموار کرنے کی کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔

ان کارروائیوں کے نتیجے میں ان علاقوں کے مکین سخت حالات میں نقل مکانی پر مجبور ہو رہے ہیں، جب کہ غزہ کی طرف جانے والے راستے بند ہونے کی وجہ سے صورت حال مزید سنگین ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :