منی لانڈرنگ مقدمہ، راسخ الہی کو بریت کیلئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت

منگل 20 مئی 2025 16:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے بیٹے راسخ الہی سمیت دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ مقدمہ کے اخراج کی دائر درخواست نمٹاتے ہوئے درخواست گزاروں کو مقدمے سے بریت کیلئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت عالیہ نے ٹرائل کورٹ کوٹرائل سے قبل بریت کی درخواست کافیصلہ کرنے کاحکم دے دیا۔

(جاری ہے)

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس محمد طارق ندیم نے راسخ الہی اور شریک ملزموں کی درخواست پر سماعت کی ۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ ایف آئی اے نے درخواست گزاروں کیخلاف بلاجواز مقدمہ درج کیا۔ ایف آئی اے مقدمہ میں الزامات کو ثابت نہیں کرسکا، لہذا عدالت بے بنیاد درج مقدمہ کو خارج کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے راسخ الہی سمیت دیگر کو مقدمے سے بریت کیلئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کوٹرائل سے قبل بریت کی درخواست کافیصلہ کرنے کاحکم دے دیا۔عدالت نے درخواست نمٹا دی۔