میڈیکل سٹور محکمہ صحت کے قواعد کے مطابق ادویات نہیں فروخت کر رہے،راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ

منگل 20 مئی 2025 17:16

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)جعلی ادویات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی،راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ کا حکومت آزادکشمیر سے جوڈیشل کمیشن واقعے میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ،راجہ سجاد نے کہا کہ ایک جانب جعلی ادویات کا خاتمہ محکمہ صحت کے لئے بڑا چیلنج جبکہ دوسری جانب میڈیکل سٹور محکمہ صحت کے قواعد کے مطابق ادویات نہیں فروخت کر رہے آئے روز سوشل میڈیا پر جعلی/ایکسپائر ادویات کی بڑی کھیپ پکڑنے جانے کے دعوے تو سامنے آتے ہیں مگر سزا و جزا کا عمل تعطل کا شکار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کی لاپرواہی سے عوام ناقص اور ایکسپائر شدہ ادویات خریدنے پر مجبور ہیں جعلی ادویات کی فروخت سے بیماریاں بڑھ رہی ہیں غریب عوام کو میڈکل اسٹورز پر بیدردی سے لوٹا جاہا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میں جعلی اور زائدالمعیاد،غیر معیاری ادویات کے خلاف بھرپور ایکشن لینے اور اس غیرقانونی فعل میں ملوث عناصر کو منطقی انجام تک پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ ملٹی نیشنل کمپنیاں آئے روز ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں جعلی ادویات بنانے اور فروخت کرنے والے انسانیت کے قاتل ہیں حکومت آزادکشمیر جعلی ادویات بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائے۔