ہری پور، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ، منشیات فروش گرفتار

منگل 20 مئی 2025 17:16

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) ہری پور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کی منشیات سے پاک ہری پور مہم جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح اعجاز علی نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے عمر ولد صابر سکنہ بستی شیر خان کو گرفتار کرکے قبضہ سے 4 کلو 160 گرام چرس برآمد کرلی ۔ اے ایس ائی منیر خان تھانہ سٹی نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے علی رضا شاہ ولد وحید شاہ سکنہ خیر آباد کو گرفتار کرکے قبضہ سے 29 بوتل شراب برآمد کرلی ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں ۔\378

متعلقہ عنوان :