
دو میڈیکل سٹور مالکان کے نہ صرف لائسنس بلکہ ان پر تاحیات پابندی عائد کر دی گئی
منگل 20 مئی 2025 17:17
(جاری ہے)
ڈاکٹر عبدالمتین کا کہنا تھا کہ ضبط کی جانے والی ادویات تقریبا 20 کاٹن جن میں 40 سے 50 ہزار روپے کی گلوکوز ڈرپس تھیں جن کی تاریخ تبدیل کر کے انہیں فروخت کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی اطلاع ملنے پر ہمارے ڈرگ انسپکٹر نے چھاپہ مارا اور موقع پر ایسے مکروہ اذہان کو نہ صرف گرفتار کیا بلکہ سٹور/گودام کو سیل بمہر بھی کر دیا۔
ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عبدالمتین نے کہا کہ اگر کسی بھی قسم کا دباؤ یا سفارش ہوتی تو شاید صرف سٹور سیل بمہر اور ادویات ضبط ہوتی مگر ہم نے نہ صرف سٹورز سیل بمہر اور ادویات ضبط کیں ہیں بلکہ دونوں مالکان کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے ڈرگ کورٹ کو تحریک کی اور سیکرٹری صحت عامہ نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے ان پر تاحیات کاروبار کرنے پر پابندی بھی عائد کر دی ہے۔ اب یہ لوگ آزاد کشمیر بھر میں کسی بھی جگہ کاروبار نہیں کر سکیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ دارالحکومت و قرب و جوار میں قائم تمام رجسٹرڈ میڈیکل سٹوروں کے علاوہ دیگر تمام میڈیکل سٹوروں کا از خود جا کر معائنہ کروں گا۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عبدالمتین کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارے پاس 280 میڈیکل سٹورز رجسٹرڈ ہیں، جن کا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر گلی محلوں اور مختلف جگہوں پر قائم کیے گئے میڈیکل سٹوروں کا معائنہ کرنے کے لیے از خود موقع پر جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ بیرون آزاد کشمیر سے لائی جانے والی ادویات کی گاڑیوں کے لیے ایس او پیز جاری کر دی گئی ہیں۔ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نپٹنے کے علاوہ تمام انٹری پوائنٹس کو یہ بتا دیا ہے کہ وہ ایسی گاڑیوں کو انٹر ہی نہ ہونے دیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی بھی میڈیسن سٹور جس میں مقررہ ایس او پیز کے علاوہ انجیکشن خاص کر انسولین و دیگر زندگی بچانے والی ادویات کے لیے عمل درآمد نہ کیا گیا ہوگا انہیں بھی مکمل طور پر سیل بمہر کرنے کے علاوہ ان کے لائسنس بھی کینسل کیے جائیں گے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ الشفاء کی جانب سے جن جن میڈیکل سٹورز پر ادویات فروخت کی گئی ہیں ان کی رسیدوں کا معائنہ کرنے کے بعد ایسے تمام میڈیکل سٹوروں سے ان ادویات کو بھی تلف کروایا جائے گا۔ ڈاکٹر عبدالمتین کا کہنا تھا کہ ہمارا حال ماضی سب کے سامنے کھلی کتاب کی مانند ہے۔ وادی نیلم سے میرا تعلق ہے بحیثیت ایم او و دیگر جن جن ہسپتالوں میں کام کیا عوام الناس اچھی طرح جانتے اور پہچانتے ہیں۔ انہوں نے خصوصی طور پر کہا کہ اگر میرے دائرہ اختیار میں انے والے علاقوں میں قائم میڈیکل سٹوروں کے علاوہ میرے ساتھ کام کرنے والا کوئی بھی ملازم اگر کسی میڈیکل سٹور ریپ سے چائے کا کپ پینے کے حوالے سے بھی پکڑا گیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی کروں گا۔ انہوں نے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ وہ حقیقت پر مبنی خبروں کے علاوہ ہمارے ساتھ تعاون کریں اور مثبت نشاندہی کریں از خود فوری کاروائی کروں گا۔ ڈاکٹر عبدالمتین کا مزید کہنا تھا کہ جس کی جہاں ڈیوٹی ہے وہ وہاں حاضر ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ نہ صرف میڈیکل سٹور بلکہ تمام لیبارٹریز کا از خود معائینہ کرتے ہوئے ان کے انراخ مقرر کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس کی شدید شکایات کے تناظر میں لیبارٹریز کی کنٹرول اینڈ کوالٹی کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے سول سوسائٹی سے بھی استدعا کی کہ وہ مثبت نشاندہی کریں از خود کاروائی کروں گا، میرے دفتر کے دروازے ہر عام و خاص کے لیے کھلے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈرگ کورٹ پہلے موجود تھیں مگر کچھ عرصہ سے غیر فعال ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم ایسے تمام میڈیکل سٹوروں کے مالکان جو مقرر کردہ ایس او پیز کو مقدم رکھتے ہوئے کام کررہے ہیں کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں یہ کام بھی ایک عبادت ہے۔بہترین کام کرنے والوں کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی سول جج جسے چیف جسٹس عدالت العالیہ نامزد کریں وہ ڈرگ کورٹ کا چئیرمین ہوتا ہے اور اس کے ساتھ دو ٹیکنکل ممبر فارمسٹ ہوتے ہیں،اسی طرح ڈرگ انسپکٹر مقدمہ ڈرگ کورٹ میں روانہ کرتے ہیں،کوالٹی کنٹرول بورڈ کے چیئرمین سیکرٹری صحت عامہ ہوتے ہیں ان کے ساتھ چیف ڈرگ کنٹرولر ممبران ہوتے ہیں۔ضبط کردہ ادویات بارے عوام پر انہوں نے کہا مقدمہ ٹرائل کے بعد جو فیصلہ ہو گا اس پر ضبط شدہ ادویات کو تلف کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا تمام مکاتب فکر بھتہ خوروں بارے مثبت اطلاعات فراہم کریں انہیں یقین دلاتا ہوں وہ بچ نہیں سکیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.