Live Updates

صدرسرگودھا ویمن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریزکی زیرصدارت جنرل باڈی کے اجلاس کا انعقاد

منگل 20 مئی 2025 22:10

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) فاونڈر پریذیڈنٹ سرگودھا ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شمیم آفتاب کی زیر صدارت جنرل باڈی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی فورسز بالخصوص پاک فضائیہ کی شاندار فتح نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا جس پر پاکستان فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گزشتہ روز منعقدہ نمائش کے فوائد اور آئندہ کی حکمت عملی پر غورکیا گیا ۔ ویمن چیمبرز کی طرف سے نوٹیفائیڈ کمیٹیوں کی کارکردگی پر تفصیلی غوروغوص کیا گیا ۔ اس موقع پر سینیئر وائس پریزیڈنٹ سرگودھا ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میڈم سمیرا حریرہ اور موجودہ و سابق ایگزیکٹو ممبران اور نئے رجسٹرڈ ممبران کی بھرپور شرکت اور کئے جانیوالے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات