اداکاری نہیں چھوڑ رہی، یہ میرا جنون ہے، غنی علی

اچھی اور پرفارمنس بیسڈ کہانیاں کرنے کیلئے بیتاب رہتی ہوں، کبھی ہیروئن بننے کی خواہشمند نہیں رہی، اداکارہ

منگل 20 مئی 2025 22:38

اداکاری نہیں چھوڑ رہی، یہ میرا جنون ہے، غنی علی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)اداکارہ غنی علی رضا نے شوبز چھوڑنے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔ ایک انٹرویو میں غنی علی نے کہا کہ فی الحال اداکاری کو خیرباد کہنے کا کوئی ارادہ نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا رمضان میں اعتکاف میں تھی، اسی دوران میرے بھائی نے میری طرف سے شوبز چھوڑنے کی سٹوری لگا دی، وہ دراصل چاہتا تھا میں میڈیا سے دور ہو جائوں، اسی لئے اس نے موقع دیکھ کر سٹوری لگائی۔ انہوں نے کہاکہ میرے شوہر بھائی اور گھر والے سب یہی چاہتے ہیں لیکن وہ مجھے روکنے کی کوشش نہیں کرتے، یہ ان کی محبت ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اداکاری میرا جنون ہے، میں اچھی اور پرفارمنس بیسڈ کہانیاں کرنے کیلئے بیتاب رہتی ہوں، میں کبھی ہیروئن بننے کی خواہشمند نہیں رہی۔

متعلقہ عنوان :