Live Updates

آپریشن سندورپرفلم، بولی ووڈ میں جھگڑے شروع ہوگئے

معاملے کو بڑھتا دیکھ کر فلم کے ڈائریکٹر نے بعد میں میں دلی معذرت کرلی

منگل 20 مئی 2025 22:56

آپریشن سندورپرفلم، بولی ووڈ میں جھگڑے شروع ہوگئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2025ء)بولی ووڈ میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب فلم آپریشن سندور کے اعلان کے فورا بعد اکشے کمار اور وکی کوشل کے درمیان مبینہ تنازعے کی خبریں منظرِ عام پر آئیں۔ اعلان کے وقت اور موضوع کی حساسیت کو لے کر نہ صرف سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی، بلکہ فلمی حلقوں میں بھی چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں۔کئی سوشل میڈیا پوسٹس اور ٹوئٹس میں دعوی کیا گیا کہ اکشے کمار اور وکی کوشل کے درمیان اس پراجیکٹ کو بنانے کے حقوق پر کشیدگی ہے۔

اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے بھی ان خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے ایک کالم میں لکھا کہ انہوں نے جب شوہر سے اس بارے میں پوچھا تو انہوں نے جواب میں کہا نہیں ایسا نہیں ہے۔دوسری جانب، فلم کا اعلان کو نکی وکی بھگنانی فلمزاور دی کونٹینٹ انجینئر کے اشتراک سے ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر تھی، جس پر فلم کے وقت اور حساس موضوع کے انتخاب پر شدید تنقید کی گئی۔

(جاری ہے)

فلم کے ڈائریکٹر اتم مہیشوری نے تنقید کے بعد بیان جاری کرتے ہوئے کہا، ہماری نیت کبھی بھی کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی نہیں تھی، مگر اگر اعلان کے وقت سے کسی کو تکلیف پہنچی ہو تو میں دلی معذرت چاہتا ہوں۔تنازعے کے بڑھنے کے بعد فلم کے پروڈیوسرز واشو بھگنانی اور جیکی بھگنانی نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اعلان کیا کہ وہ آپریشن سندور سے اب منسلک نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس پراجیکٹ سے علیحدگی اختیار کرچکے ہیں اور اس سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات