خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ مقدمے کے ملزمان کی بریت اور کم سزاوں کیخلاف دائر اپیل پر فریقین کونوٹس جاری

منگل 20 مئی 2025 16:31

خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ مقدمے کے ملزمان کی بریت اور کم سزاوں کیخلاف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے معروف ڈرامہ نگار و اداکار خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ مقدمے کے ملزمان کی بریت اور کم سزاوں کیخلاف دائر اپیل پر فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے 18جون کو جواب طلب کرلیا۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ خلیل الرحمن قمر کے وکیل محمداحمد نے دلائل دئیے۔

(جاری ہے)

وکیل نے موقف اختیار کیاکہ خلیل الرحمن قمر کے مقدمہ کے 8 مرکزی ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت نے بلاجواز بری کیا۔ ٹرائل عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج سمیت تین ملزمان کو سات سال کی ناکافی سزائیں سنائیں۔ وکیل نے نکتہ اٹھایاکہ جن ملزمان کو بری کیا گیا وہ بھی اس واقعہ کے ذمہ دار تھے اور جن کو سزائیں سنائی گئی وہ ان کے جرم سے کم ہیں لہذاعدالت ملزمان کی بریت کے ٹرائل عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔ عدالت تین ملزمان کی سات سال سزاکو بڑھانے کے احکامات صادر کرے۔ عدالت نے ملزمان اور دیگر فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے 18جون کو جواب طلب کرلیا۔