احسن خان کی دورانِ پرواز آصفہ بھٹو سے ملاقات، تصویر بھی شیئر کردی

منگل 20 مئی 2025 22:38

احسن خان کی دورانِ پرواز آصفہ بھٹو سے ملاقات، تصویر بھی شیئر کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)اداکار احسن خان کی خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری سے دورانِ پرواز ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں تحریر کیا کہ عاجزی انسان کی سب سے بڑی خوبی ہے۔اداکار نے لکھا کہ حالیہ پرواز میں آصفہ بھٹو سے مل کر خوشی ہوئی جن کی شخصیت میں ہمت اور شفقت دونوں موجود ہیں اور ان کی ذہانت اور لگن واضح ہے۔انہوں نے لکھا مجھے خوشی ہے کہ آصفہ بھٹو کو میرا کام دیکھنے کا موقع ملا۔