ضلع بھمبر کے نواحی گاؤں میں واٹر سپلائی سکیم کے تحت پہلے ٹیوب ویل کا افتتاح

منگل 20 مئی 2025 22:38

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا، ضلع بھمبر کے نواحی گائوں میں واٹر سپلائی سکیم کے تحت پہلے ٹیوب ویل کا افتتاح کر دیا گیا، صدر اصلاحی کمیٹی بڑھنگ راجہ ارشاد احمد خان نے ایکسین واٹر سپلائی جواد اختر اورٹھیکدار راجہ محمد مناف خان سمیت معززین علاقہ کے ہمراہ ٹیوب ویل کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر راجہ ارشاد احمد خان راجہ محمد مناف خان نے وزیر اعظم آزادکشمیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسی مقام پر انتخابات کے دوران جلسہ عام میں وزیر اعظم آزادکشمیر سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ آزادکشمیر کے سب سے بڑے گاؤں بھمبر کے لیے واٹر سپلائی سکیم بہت ضروری ہے ،لوگ آلودہ پانی پینے کی وجہ سے گردے کے عارضہ کا شکار ہوکر ڈائیلاسز کروانے پر مجبور ہیں جس پر وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا تھا کے اگر اللہ نے میرے قلم میں طاقت دی تو بڑھنگ واٹر سپلائی سکیم ضرور بنے گی ،انہوں نے اپنے وعدے کو ایفا کیا اور بڑھنگ واٹرسپلائی سکیم کے پہلے ٹیوب ویل کا افتتاح کردیا گیا ،ہم وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کےصمیم قلب سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس دیرینہ مطالبہ کو پورا کیا اور ایک تاریخی کام کیا جس سے ہزاروں کنبوں کے مکین مستفید ہوں گے اور انہیں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ممکن ہو گی۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب میں ممبر ضلع کونسل راجہ فہیم اخترراجہ وسیم شہزادوائس چیئرمین یوسی بڑھنگ حافظ عمران ممبران یونین کونسل بڑھنگ راجہ واصف افتخار راجہ وحید اسلم راجہ امجد عظیم کمانڈرریٹائرڈ عبد العزیزراجہ وقاص سردار راجہ طارق کرامت راجہ اے ای اوطارق پرویز راجہ باواعظم راجہ اورنگ زیب راجہ افتخار احمد ڈاکٹرمحمد اکرم عبدالغفور ماسٹر عنصر سمیت علاقہ بھر کی سیاسی سماجی و کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی اور وزیر اعظم آزادکشمیر کا شکریہ ادا کیا۔