مظفرآباد میں پٹرول پمپس کی کوالٹی اور مقدار کا تفصیلی جائزہ ،پٹرول پمپس میں معیار کے سرٹیفکیٹ کو یقینی بنانے کی ہدایت

منگل 20 مئی 2025 23:11

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) نائب ناظم سپیشل مجسٹریٹ پرائیس کنٹرول ضلع مظفرآباد راجہ جاوید انور نے مظفرآباد میں پٹرول پمپس کی کوالٹی اور مقدار کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ا ن کے ہمراہ معاون ناظم صنعت وتجارت راجہ کاشف لطیف خان، انسپکٹر اوزن وپیمائش محکمہ لیبر قیصر رشید، انسپکٹراقراء یوسف اور لیب ٹیکنیشن ارم غفور کیانی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر نائب ناظم صنعت وتجارت نے معیار اور مقدار کی چیکنگ کی اور ہدایات کی کہ پٹرول پمپس میں معیار کے سرٹیفکیٹ کو یقینی بنایا جائے، ان کا مزید کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات میں ملاوٹ اور کمی سے نقصان عوام و ہو رہا ہے۔ محکمہ صنعت وتجارت اور لیبر ویلفیئر اوزان و پیمائش کا فیلڈ سٹاف کسی بھی عوامی شکایت کے ازالہ کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہے۔

متعلقہ عنوان :