خضدار میں سکول بس پر حملہ انسانیت سوز وناقابل معافی دہشتگردی ہے ،وزیر صحت بلوچستان

بدھ 21 مئی 2025 14:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے خضدار میں سکول کے بچوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سکول بس پر حملہ انسانیت سوز وناقابل معافی دہشتگردی ہے ، پوری قوم معصوم بچوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ مجرموں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گامعصوم بچوں کو نشانہ بنانا بھارتی ایجنٹوں کا اصل چہرہ بے نقاب کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہاکہ خضدار میں سکول بس پر حملہ انسانیت سوز اور ناقابلِ معافی دہشت گردی ہے۔ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا بھارتی ایجنٹوں کا اصل چہرہ بے نقاب کرتا ہے، جو بلوچستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔ ہم اس بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پوری قوم معصوم بچوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ مجرموں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔یہ واقعہ ہماری اجتماعی حساسیت پر حملہ ہے خون کے ہر قطرے کا حساب لیا جائے گا ۔