لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت 18جون تک ملتوی

بدھ 21 مئی 2025 15:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران کرنل (ر)مبشرجاوید کے وکیل کو تیاری کرنے کیلئے 18 جون تک کی مہلت دے دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے کرنل (ر)مبشرجاوید اور سمیع اللہ کی درخواستوں پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزارکرنل (ر)مبشر جاوید ،پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن کے نمائندے عدالت کے رو برو پیش ہوئے ۔

کرنل (ر)مبشر جاوید نے عدالت کو بتایا کہ ان کے وکیل ڈاکٹر خالد رانجھا کو تیاری کیلئے کچھ مہلت درکار ہے، انہوں نے مزید استدعا کی کہ ہمیں کیس کی جلد سماعت کی کوئی تاریخ دیدی جائے ۔عدالت نے کیس کی مزید 18 جون تک ملتوی کردی۔کرنل (ر)مبشر جاوید نے 18 جولائی 2023 کو بلدیاتی انتخابات کے متعلق درخواست دائر کی تھی۔