پسرلا وینکٹا سندھوکا ملائیشیا ماسٹرز سپر 500 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز ابتدائی رائونڈ میں سفر تمام

بدھ 21 مئی 2025 16:35

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) بھارتی مایہ ناز شٹلرس پسرلا وینکٹا سندھو ملائیشیا ماسٹرز سپر 500 بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ ویت نام کی 27 سالہ شٹلرس نوئن تھوئے نے ویمنز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میچ میں بھارتی شٹلرس پسرلا وینکٹا سندھو کو شکست دی۔

ملائیشیا ماسٹرز سپر 500 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کے آسیاتا ارینا میں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں ویت نام کی 27 سالہ شٹلرس نوئن تھوئےنے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 29 سالہ بھارتی کھلاڑی پسرلا وینکٹا سندھو کو 1-2 سیٹس سے شکست دی اور ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ویت نام کی 27 سالہ شٹلرس نوئن تھوئے کی فتح کا سکور 11-21، 21-14 اور 15-21 تھا۔ نوئن تھوئے کا دوسرے رائونڈ میچ میں مقابلہ ڈنمارک کی لائن ڈروسٹ کرسٹوفرسن سے ہوگا۔ انہوں نے ویمنز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میچ میں حریف تھائی لینڈ کی کھلاڑی ٹڈاپرون کلیبی سن کو سٹریٹ سیٹس میں 0-2 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغازکیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔ \932