بلاول بھٹو زرداری کی ضلع خضدار میں اسکول بس پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت

اسکول کے بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا بزدلی اور بربریت کی انتہا ہے، چیئر مین پیپلز پارٹی

بدھ 21 مئی 2025 16:57

بلاول بھٹو زرداری کی ضلع خضدار میں اسکول بس پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع خضدار میں اسکول بس پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکول کے بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا بزدلی اور بربریت کی انتہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ اس طرح کے مظالم پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، دہشتگردوں کو نیست و نابود کرکے دم لیں گے۔

انہوںنے کہاکہ یقین ہے کہ خضدار میں اسکول بس پر حملے میں ملوث تمام درندے جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے۔انہوںنے کہاکہ خودکش حملے میں شہید ہونے والے بچوں اور دیگر افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔انہوںنے کہاکہ خضدار حملے میں زخمی ہونے والے طلبہ کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔