میٹرنٹی ہسپتال میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، سینکڑوں مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا

بدھ 21 مئی 2025 18:01

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) سلور جوبلی میٹرنٹی اینڈ چلڈرن ہسپتال میں نجی فارماسیوٹیکل کمپنی کے اشتراک سے ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا،میڈیکل کیمپ میں تمام اقسام کی اوپی ڈی سروسز مفت فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر عامر عزیز، ڈاکٹر عائزہ ضرار، ڈاکٹر محمد عیش ناز توصیف، ڈاکٹر محمد اسد نواز، ڈاکٹر مسعود بن سعید گریوال، ڈاکٹر حافظہ نگہت پروین، ڈاکٹر سمیرا ارشاد، ڈاکٹر صوبیہ گل، ڈاکٹر آسیہ فرقانی، ڈاکٹر صوبیہ فاروق اور ڈاکٹر مہران صابر نے مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیاجہاں مفت ادویات کی فراہمی کے علاوہ مفت الٹراساؤنڈ کی سہولت بھی موجود تھی،کیمپ میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نیاز احمد مغل نے کہا کہ ایسے کیمپ مستقبل میں بھی منعقد کئے جائیں گے تاکہ غریب لوگ اس سے مستفید ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے میڈیکل کیمپ سے نہ صرف مریضوں کو فوری علاج معالجے کی سہولیات میسر آئیں گی بلکہ صحت سے متعلق شعور اجاگر کرنے میں بھی بڑی مدد ملے گی۔\378

متعلقہ عنوان :