ہری پور میں ڈسٹرکٹ خواتین سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

بدھ 21 مئی 2025 22:46

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) ہری پور میں ڈسٹرکٹ خواتین سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، اسسٹنٹ کمشنر مصباح خالد نے سپورٹس گالا کا افتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

سپورٹس گالا میں سکول ،کالجوں اور یونیورسٹی لیول کی خواتین کھلاڑیوں میں نیٹ بال ،ٹگ آف وار،تھروبال، ٹیبل ٹینس،بیڈمنٹن،والی بال اور باسکٹ بال کے مقابلے ہوں گے۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ معاشرے میں بچیوں کو آگے بڑھنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔اس حوالے سے صوبائی حکومت کے احکامات پر ہری پور کی ضلعی حکومت کی جانب سے سکول کالجز کی طالبات کیلئے ہم ایونٹس منعقدکروانے کیلئے محکمہ سپورٹس کو مکمل طورپر تعاون کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :