قومی بچت کی سکیموں پر منافع کی شرح میں مزید کمی

ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کی جانب سے قومی بچت کی سکیموں کے نئے شرح منافع کی تفصیلات جاری کر دی گئیں

بدھ 21 مئی 2025 23:14

قومی بچت کی سکیموں پر منافع کی شرح میں مزید کمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2025ء) قومی بچت کی سکیموں پرمنافع کی شرح میں ردوبدل کردیا گیاہے۔ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزکے مطابق نیشنل سیونگزسرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح میں 30بیسس پوائنٹس کی کمی کردی گئی ہے جس کے بعد نیشنل سیونگزسرٹیفکیٹس پرمنافع کی نئی شرح 11.20فیصدسے کم ہوکر10.90فیصدہوگئی،ڈیفنس سیونگزسرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح 21بیسس پوائنٹس کی کمی کے بعد12.12فیصدسے کم ہوکر11.91فیصدہوگئی۔

ریگولرانکم سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح 18بیسس پوائنٹس کی کمی کے بعد11.70فیصدسے کم ہوکر11.52فیصدہوگئی۔پنشنرزبینیفٹس اکاونٹس پرمنافع کی شرح 24بیسس پوائنٹس کی کمی سے13.68فیصد سے کم ہوکر 13.44فیصد ہوگئی، بہبود سیونگزسرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح 24بیسس پوائنٹس کی کمی کے بعد 13.68فیصدسے کم ہوکر13.44فیصدہوگئی،شہدافیملی ویلفیئر اکائونٹس پرمنافع کی شرح 24بیسس پوائنٹس کی کمی کے بعد13.68فیصدسے کم ہوکر13.44فیصدہوگئی،سروااسلامک ٹرم اکائونٹس پرمنافع کی شرح 10بیسس پوائنٹس کی کمی کے بعد10.44فیصدسے کم ہوکر10.34فیصدہوگئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح سروا اسلامک سیونگز اکاونٹس پر منافع کی شرح 10بیسس پوائنٹس کی کمی کے بعد10.44فیصد سے کم ہوکر10.34فیصد ہو گئی۔ نئی شرح منافع کا اطلاق بدھ 21 مئی سے ہو گیا ہے۔