Live Updates

ٹ*معصوم بچوں پر حملہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیںہیں‘جے یو آئی

ظ*حالت جنگ میں بھی بچوں اور خواتین پر حملے نہیں کئے جاتے ہیں‘ترجمان اسلم غوری

بدھ 21 مئی 2025 19:50

۵ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2025ء) جمعیت علمائے اسلام نے خضدار میں سکول بس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملوث عناصر کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان جے یوآئی اسلم غوری کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ خضدار سکول بس پر حملہ افسوسناک ہے انہوں نے کہاکہ معصوم بچوں پر حملہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیںہیں انہوں نے کہاکہ حالت جنگ میں بھی بچوں اور خواتین پر حملے نہیں کئے جاتے ہیں ترجمان نے کہاکہ ملک میں کہیں ڈرون تو کہیں خود کش حملے ہورہے ہیں لیکن حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیںترجمان کے مطابق خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام نااہل حکمرانوں کے ہاتھوں تباہ ہورہے ہیںاللہ کریم زخمیوں کو جلد صحت دے

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات