گورنر گلگت بلتستان کی جشنِ بہاراں پولو ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں مہمانِ خصوصی شرکت

بدھ 21 مئی 2025 21:30

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے جشنِ بہاراں پولو ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان نے دونوں ٹیموں کو شاندار کھیل پیش کرنے پر دلی مبارکباد دی اور کھلاڑیوں کے جذبے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

(جاری ہے)

گورنر نے اس کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر گلگت بلتستان پولو ایسوسی ایشن، ایف سی این اے، اور محکمہ سیاحت و کھیل کو خراج تحسین پیش کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ایسی سرگرمیاں نہ صرف علاقائی روایات کو فروغ دیں گی بلکہ سیاحت کے شعبے کو بھی مستحکم کریں گی۔

تقریب کے دوران گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے گلگت بلتستان کے عوام کو لینڈ ریفارمز بل کی منظوری پر مبارکباد دی اور اس تاریخی اقدام کو علاقے کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے سنگِ میل قرار دیا۔ انہوں نے اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ان کی قیادت کو ملک و ملت کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔