کراچی ، کیٹل فارم میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکو لاکھوں مالیت کے مویشی لوٹ کر فرار

بدھ 21 مئی 2025 21:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء) کیٹل فارم میں ڈکیتی کی بڑی واردات میں 10 سے زائد ڈاکو باڑے سے لوکھوں مالیت کے مویشی لوٹ کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق عید قرباں کی آمد کے ساتھ ہی کراچی میں مویشی چھیننے کی وارداتیں بھی شروع ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی میں کاٹھوڑ کے قریب ڈاکوں نے کیٹل فارم پر دھاوا بول دیا اور 13 بیل اور بچھیا چھین کر فرار ہوگئے۔کیٹل فارم انتظامیہ نے بتایا کہ رات 2 سے 4 کے درمیان 10سیزائدڈاکوں نیواردات کی، ڈاکووں کا گروہ ٹرک بھی ساتھ لایاہواتھا۔انتظامیہ کے مطابق چھینے گئے مویشی کی مالیت 30 سے 40 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں اور مقدمہ درج کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :