ٹام جونیئر پوپوف ملائیشیا ماسٹرز سپر 500 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 22 مئی 2025 09:30

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) فرانس کے مایہ ناز شٹلرٹام جونیئر پوپوف اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ملائیشیا ماسٹرز سپر 500 بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔ 26 سالہ فرانسیسی شٹلر ٹام جونیئر پوپوف نے مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میچ میں بھارتی شٹلرآیوش شیٹی کو شکست دی۔

(جاری ہے)

ملائیشیا ماسٹرز سپر 500 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کے آسیاتا ارینا میں جاری ہیں۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں ۔ 26 سالہ فرانسیسی شٹلر ٹام جونیئر پوپوف نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20 سالہ بھارتی حریف کھلاڑی آیوش شیٹی کو 0-2 سیٹس سے شکست دی اور ٹورنامنٹ کے ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ 26 سالہ فرانسیسی شٹلر ٹام جونیئر پوپوف کی فتح کا سکور 13-21 اور 17-21 تھا۔ \932

متعلقہ عنوان :