مانسہرہ، اسسٹنٹ کمشنر اوگی کی زیر صدارت گورنمنٹ ہائی سکول شمڈھارہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

جمعرات 22 مئی 2025 11:32

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر اوگی کی زیر صدارت گورنمنٹ ہائی سکول شمڈھارہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر عوام کی جانب سے مختلف مسائل اور شکایات پیش کی گئیں۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر 15 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 7 کو موقع پر ہی حل کر دیا گیا جبکہ باقی 8 شکایات کے حوالے سے متعلقہ محکموں سے رپورٹس طلب کر لی گئیں تاکہ ان کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد مناسب کارروائی کی جا سکے۔ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوامی مسائل کا فوری حل اور شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔