وفاقی حکومت کے تمام ہسپتالوں میں یومیہ کی بنیاد پر مریضوں کے ٹیسٹ ہورہے ہیں، وفاقی وزیر صحت

بدھ 13 اگست 2025 16:16

وفاقی حکومت کے تمام ہسپتالوں میں یومیہ کی بنیاد پر مریضوں کے ٹیسٹ ہورہے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) وفاقی وزیربرائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے تمام ہسپتالوں میں یومیہ کی بنیاد پر مریضوں کے ٹیسٹ ہورہے ہیں، درکار وقت کے مطابق رپورٹس جاری ہورہی ہیں، کچھ ٹیسٹوں کے لئے 10 تا 15 ایام درکار ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایم این اے شیر افضل مروت کے سوال پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو تحریری طور پر بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کے تحت چلنے والے تمام ہسپتالوں میں لیبارٹری ٹیسٹوں اور ریڈیالوجی کل طریقہ کار کے لئے کسی قسم کا انتظار نہیں کرنا پڑتا،بہت سے ٹیسٹ ہیں جن کی رپورٹس اسی دن آتی ہیں ۔

خون کلچر، پیشاب کاکلچر، تپ دق اور جین ایکسپرٹ کے رزلٹ کے لئے 24 تا 72 گھنٹوں کا وقت درکار ہوتا ہے اسی طرح ایف این اے کی فائن میڈل ایسپریشن سائٹولوجی اور ہسٹو پیتھالوجی کی پراسیسنگ کے لئے 10 دن تک کا وقت درکار ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :