سوات فٹ بال گرائونڈز بچا ئوتحریک(کل)سے شروع ہو گی، حاجی نواب خان

جو فٹ بال گرائونڈز سوات شہر میں موجود ہیں ان کو بھی ختم کیا جا رہا ہے،صدر مانیار فٹبال کلب سوات

جمعرات 22 مئی 2025 16:53

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)سوات فٹ بال گرائونڈز بچائو تحریک(کل)جمعہ سے شروع ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار مانیار فٹبال کلب سوات کے صدر حاجی نواب خان اور یوتھ فٹ بال اکیڈمی کے ہیڈ کوچ محمد ایاز خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔حاجی نواب خان نے کہا کہ گرینڈ جرگہ برائے سوات گرائونڈز بچا ئوتحریک آج جمعہ کو شام 5 بجے سوات کے تمام فٹ بال کمیونٹی کا گرائونڈز بچا ئومہم کے سلسلے میں سوات کے تمام فٹ بال کھلاڑیوں اور کلبوں کے مینجمنٹ کے درمیان اہم اجلاس انفارمٹک ماڈل سکول نزد ڈھیرئی گرائونڈ سوات میں منعقد ہوگا. جس میں تمام فٹ بال کمیونٹی کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے اور امید ہے کہ اس تحریک میں ضلع بھر کے فٹبالرز اور کلبوں کے عہدیداروں شرکت کریں گے۔

ہیڈ کوچ ایاز خان نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے جن ملکوں کے کھیلوں کے میدان آباد ہونگے وہاں کے ہسپتال ویران ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سوات میں فٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن ان کے کھیلنے کے لئے گرائونڈز پہلے ہی نہ ہونے کے برابر ہیں۔ حاجی نواب خان نے کہا کہ جو فٹ بال گرائونڈز سوات شہر میں موجود ہیں ان کو بھی ختم کیا جا رہا ہے۔ صوبائی حکومت اس بات کا نوٹس لے اور گرائونڈز کو ختم ہونے سے روکے۔

متعلقہ عنوان :