چین میں ساتواں مغربی چائنا بین الاقوامی سرمایہ کاری اور تجارتی میلہ شروع،39 ممالک اور خطوں سے 1,300 کاروباری ادارے شریک

جمعرات 22 مئی 2025 17:11

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) چین کے شہر چھونگ چھنگ میں ساتواں چائنا مغربی بین الاقوامی سرمایہ کاری اور تجارتی میلہ شروع ہو گیا،جو25 مئی تک جاری رہے گا ۔چینی میڈیا گروپ کے مطابق میلے میں 39 ممالک اور خطوں سے 1,300 سے زائد کاروباری ادارے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

رواں سال کے میلے میں دستخط شدہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کی مالیت 200 ارب یوآن سے تجاوز کر گئی ہے۔

مغربی خطے میں ایک اہم سرمایہ کاری اور تجارتی ایونٹ کی حیثیت سے اس میلے کے پہلے6سیشنز میں 2 ٹریلین یوآن سے زیادہ مالیت کی سرمایہ کاری کے 20 ہزار سے زیادہ منصوبوں پر دستخط کئے گئے ہیں ،میلے میں تقریباً ایک لاکھ تاجروں کو راغب کیا گیا ہے جو مغربی خطے میں کھلے پن اور تعاون کو مضبوط کرنے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :