چیف جسٹس کی منظوری کے بعد سول جج /کم مجسٹریٹس بھرتی ہونے والوں کا نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 22 مئی 2025 17:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد 33وکلاء کے سول جج /کم مجسٹریٹس بھرتی ہونے والوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مس مہوش انجم ، مس تنزیلہ تبسم ، اسد حیات ، مس اقصی اقبال ، محمد نبیل لطیف ،سلیم اللہ ملک ، عروج رحمان ، اقرا بشارت ،ماریہ صابر ، زہرہ جمیل ،وسیم شہزاد ، اقصی بشیر ، سائرہ شہزادی ، محمد عثمان ، سہر عطیاب ، محمد احمد ،محمد ندیم الیاس ، شعیب سکندر ، خولہ شاہد ، زاہدہ پروین ، شبنم سلیم ، خدیجہ سجاد ،ناصر حبیب ، احمد خالد ، ذکا اللہ حسن ، سیلمان احمد ،محمد عمر جمیل ، حفیفہ ممتاز ،،عبد الماجد شہاب ، مصدق اصغر ، زاہد بشیر ، ماہ نور الیاس اور مہرین فاطمہ شامل ہیں ۔

سول جج بھرتی ہونے والے امیدواروں نے تحریری امتحانات، انٹرویوز اور قانونی و دیگر قواعدوضوابط کی کارروائی مکمل کی۔