Live Updates

داتا دربارکے فنڈزمیں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

دربارکے فنڈزمیں سے 31 دفعہ رقوم نکلوانے کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا جا سکا، آڈیٹرجنرل کی رپورٹ

جمعہ 23 مئی 2025 22:57

داتا دربارکے فنڈزمیں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء) محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیرانتظام داتا دربار کے فنڈز میں کروڑوں روپے مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، جس پر ذمہ داروں کا تعین کر کے فوجداری قوانین کے تحت کارروائی کی سفارش کر دی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق داتا دربار کے فنڈز میں تین سال کے دوران 86 کروڑ روپے کی مالی ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی۔

(جاری ہے)

دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ داتادربار کے فنڈز میں سے 31 دفعہ رقوم نکلوانے کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا جا سکا، آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے مالی بے ضابطگیوں کی بنیاد پرسنسنی خیز رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق محکمہ اوقاف نے فنڈز نکلوانے اور استعمال ہونے کے ووچرز فراہم نہیں کئے، ریکارڈ کی عدم فراہمی اوقاف انتظامیہ کی نااہلی اور بے ضابطگیوں کو چھپانے کا اعتراف ہے۔دستاویزات میں ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات