سندھ طاس معاہدہ سمیت ہندوستان کے ساتھ دیگر مسائل پر کبھی بھی معذرت خوانہ رویہ اختیار نہیں کرے گی، ڈاکٹرطارق فضل چوہدری

جمعہ 23 مئی 2025 22:05

سندھ طاس معاہدہ سمیت ہندوستان کے ساتھ دیگر مسائل پر کبھی بھی معذرت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2025ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایوان بالا کو بتایا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ سمیت ہندوستان کے ساتھ دیگر مسائل پر کبھی بھی معذرت خوانہ رویہ اختیار نہیں کرے گی اور ہندوستان کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں سندھ تاس معاہدہ کے حوالے سے تحریک پر بحث کو سمیٹھتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہاکہ حکومت سندھ تاس معاہدے سمیت کسی بھی معاملے پر انڈیا کے ساتھ معذرت خواہانہ رویہ اختیار نہیں کرے گی انہوں نے کہاکہ انڈیا نے چھ اور سات مئی کی درمیانی رات جس طرح حملہ کیا اور جس طرح ہمارے جہازوں نے اس کا جواب دیا اور ہماری فضائیہ نے ان کے ائیربیسز اور فوری تنصیبات کو نشانہ بنایا اور یہ جواب پوری دنیا نے دیکھا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے اپنے حق دفاع کو استعمال کرتے ہوئے بھرپور جواب دیا ہے نہوں نے کہاکہ پاکستان کی قوم کا مورال بلند ہے اور ہم اس اتحاد کو برقرار رکھیں گے ہمیں پاک فوج اور فضائیہ کے کردار کو تحسین پیش کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ اس وقت فائر بندی ہوئی ہے جنگ بندی نہیں ہوئی ہے اور ہمارے سامنے مشکلات موجود ہیں ہم نے دوبارہ بھی لڑنا ہے اور مسائل کو حل کرنا ہے۔

۔۔۔۔اعجاز خان