خاتون اول و رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کا قافلہ روکنے پر مقدمہ درج

جمعہ 23 مئی 2025 20:00

خاتون اول و رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کا قافلہ روکنے پر مقدمہ ..
جامشورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)جامشورو ٹول پلازہ کے قریب خاتون اول و رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کے قافلے کو روکنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق کے مطابق نقصِ امن کا باعث بننے والے کچھ ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آصفہ بھٹو زرداری کا قافلہ کراچی سے نواب شاہ جاتے ہوئے گزشتہ روز روکا گیا تھا۔قافلے میں شامل پولیس نفری نے ایک منٹ میں ہی آصفہ بھٹو کی گاڑی کو بحفاظت نکال لیا تھا۔ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق کے مطابق مشتعل مظاہرین نے قافلے میں شامل گاڑیوں پر ہاتھ اور ڈنڈے بھی مارے تھے۔مظاہرین کینال منصوبے اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔