Live Updates

عیدالاضحی میں 15 دن باقی،نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی کا رنگ نکھرگیا

جمعہ 23 مئی 2025 22:36

عیدالاضحی میں 15 دن باقی،نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی کا رنگ نکھرگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)عید قرباں میں باقی 15 روز، نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی کا رنگ جم گیا، مویشی دوست منڈی میں جانوروں کی تعداد 90 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے، ملک بھر کے شہروں سے آنیوالے قربانی کے جانور کراچی والوں کی توجہ مرکز ہیں،صحرائی جہاز کہلانے والے اونٹ،بیل، بکرے، گائیں،بچھڑے اوربچھڑوں سبھی کے دام لگ رہے ہیں، شہری پہلے گھنٹوں مویشی دوست منڈی کی سیر کرتے ہیں پھر آخرمیں اپنا من پسند جانور خرید کر گھر لے جارہے ہیں جیسے جیسے بڑی عید قریب آرہی ہے قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت بڑھتی جا رہی ہے جبکہ مویشی دوست منڈی میں رات گئے تک میلے کا سما رہتا ہے ،کراچی والے اپنی فیملیز اور بچوں کے ہمراہ خوبصورت جانوروں کے ساتھ سیلفیاں بناتے ہیں، کراچی رات گئے کھابوں کے لئے فوڈ اسٹریٹ پر فیملیز نے اپنے ڈیرے جما رکھے ہیں،مویشی منڈی کے جنرل بلاکس میں انتہائی مناسب قیمتوں میں سب سے زیادہ جانور فروخت ہورہے ہین جبکہ دور دراز شہروں ، گاوں، قصبوں سے ٹریلرز اور ٹرکوں پر لدے جانوروں کی آمد جاری ہے،ایڈمنسٹریٹر فیصل علی کا کہنا ہے کہ 12 سو ایکٹر رقبے پر پھیلی نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی میں 3 سی4 لاکھ سے جانوروں کی گنجائش ہے
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :